ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : کولور مندر زائرین کو لے جارہی بس الٹ گئی ۔ 22 زخمیوں میں 6 مسافروں کی حالت نازک 

کنداپور : کولور مندر زائرین کو لے جارہی بس الٹ گئی ۔ 22 زخمیوں میں 6 مسافروں کی حالت نازک 

Wed, 12 Jan 2022 13:10:57    S.O. News Service

کنداپور ،12؍جنوری (ایس او نیوز) سگندور سے کولور مندر کی طرف زائرین کو لے جانے والی پرائیویٹ بس کولور کے قریب سڑک کے ایک موڑ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کی وجہ سے 22 مسافر زخمی ہوگئے اور ان میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

تمام زخمیوں کو کنداپور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سنکرپا، روپا ، شیاملمّا، رتنمّا، وینکٹرمنا اور چندرکلا کی حالت سنگین بتائی گئی ہے ۔ ان میں سے دو خواتین کے ہاتھ کٹ گئے ہیں، دو کے سر میں گہری چوٹیں آئی ہیں اور ایک مسافر کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ تمام زائرین کا تعلق کولار ضلع کے ملباگل سے ہے ۔ کولور پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کے علاوہ جے سی بی کی مدد سے بس کو اٹھانے کا کام انجام دیا ۔ اس ضمن میں کیس درج کر لیا گیا ۔


Share: